پنجاب ایجو کیشن فاؤنڈیشن،زیر تعلیم بچوں کی فیسوں میں اضافہ

پنجاب ایجو کیشن فاؤنڈیشن،زیر تعلیم بچوں کی فیسوں میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو)پنجاب بھرکے غریب بچوں کوتعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے حکومت نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کابجٹ19 ارب روپے سے بڑھاکرساڑے 21 ار ب روپے کردیاہے پیف پارٹنر سکولوں میں زیرتعلیم بچوں کی فیسوں میں اضافہ بروقت ادائیگی داخلوں میں توسیع QAT میں 100فیصدنمبرحاصل کرنیوالے سکولوں کواعزازیہ ماڈل سکولوں کے اساتذہ اورسکول مالکان کوفی کس3,3 لاکھ روپے انعام دیاجائیگا۔ ان خیالات کااظہارمنیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسدنعیم نے بہاولپورپیف پارٹنر سکول مالکان کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر زبیدالحسن ڈائریکٹر ایف اے ایس ڈاکٹرافتخار احمدربانی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف اے ایس اشفاق گل، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف اے ایس زاہدعزیز اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف اے ایس رائے ناصر بھی موجود تھے۔ ایم ڈی پیف اسدنعیم نے کہاکہ اتنے مشکل حالات میں پیف سکول مالکان نے تعلیم کے معیار کوقائم رکھ کراعلی کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے میں تمام سکول مالکان کے مسائل کی جنگ لڑرہاہوں۔ انہوں نے کہاکہ سکولوں میں فی کلاس35 سے بڑھا کر40 طالب علموں اجازت دیں گے سکول مالکان کوفوری طورپرفیس اوربقایا جات کی ادائیگی کرنے کے احکامات جاری اور طالب علموں کے داخلوں میں توسیع بھی کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کامشن ہے کہ عام لوگوں کے بچوں کوپنجاب بھرمیں معیاری اورمفت تعلیم فراہم کی جائے ہم پیف پارٹنر سکولوں کے تعاون سے اس مشن کوپایاتکمیل تک پہنچانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پیف پارٹنر سکول مالکان کی حوصلہ افزائی کیلئے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنیوالے سکولوں کوماڈل سکولوں کادرجہ دیاجائیگا۔ایسے سکول مالکان اوراساتذہ کوفی کس کے حساب سے3,3 لاکھ روپے انعام بھی دیں گے۔ انہوں نے کہاکہQAT  میں 100 فیصد پوزیشن حاصل کرنیوالے سکولوں کے اساتذہ کوبھی علیحدہ سے اعزازیہ دیں گے۔ اس کے علاوہ ہائیرایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے ہائی سکولوں کوہائیر سکینڈری سکولوں کادرجہ دینے اورانہیں فیسوں کی ادائیگیوں کیلئے بجٹ کی منظوری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ وفد میں آصف محمودچوہدری، محمدسلمان فاروقی، محمدارشدسلیم چوہدری، سجاد اعوان، سیدتنویربخاری، ذیشان اجمل، چوہدری ندیم گورائیہ، شاہد مکی، چوہدری لیاقت علی، ملک بلال اوردیگرشامل تھے۔

مزید :

صفحہ اول -