لاہور ہائیکورٹ،زین قریشی،سلمان نعیم کی درخواستیں خارج

لاہور ہائیکورٹ،زین قریشی،سلمان نعیم کی درخواستیں خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خصوصی رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس رسال حسن سید نے شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے و تحریک انصاف کے پی پی 217 سے امیدوار زین حسین قریشی کی سلمان نعیم اور ن لیگی امیدوار سلمان نعیم کے والد شیخ نعیم کی زین حسین قریشی کے خلاف اپیلیں وکلا دلائل کے بعد نمٹا دی ہیں۔ اس موقع پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ سلمان نعیم کی عمر چھپانے اور دو شناختی کارڈ رکھنے کا معاملہ سپریم کورٹ نمٹا چکی ہے اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر انہیں بحال کردیا گیا تھا دوسری جانب زین حسین قریشی کے کاغذات نامزدگی میں تصدیقی عمل مکمل ہے جس پر دونوں درخواستیں خارج کردی گئیں ہیں۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں زین حسین قریشی نے سلمان نعیم کے خلاف دو شناختی کارڈ رکھنے کے معاملے کی اپیل دائر کی گئی تھی کہ سلمان نعیم کے حلقہ پی پی 217 سے ایک بار پھر سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں جنہیں مسترد کیا جائے دریں اثنا شیخ محمد نعیم نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پی پی 217 جس کے الیکشن کے کاغذات نامزدگی جمع ہوچکے ہیں۔ اس حلقے میں زین قریشی کے مدمقابل انکے بیٹے سلمان نعیم ہیں۔ پٹیشنر کا موقف تھا کہ ممبر نیشنل اسمبلی زین حسین قریشی نے جو کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ان کی سکروٹنی ہی نہیں ہوئی۔ ان کاغذات  نامزدگی میں جو  بیان حلفی دیا گیا ہے۔ اس میں کاسٹ ظاہر نہیں کی گئی۔ پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مذکورہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چونکہ حاضر منسٹر آف نیشنل اسمبلی ہے اور اس نے اپنا بلیو پاسپورٹ بھی جمع نہیں کروایا۔ جو کہ ممبر آف نیشنل اسمبلی کی تنخواہ لے رہا ہے۔مذکورہ نے جو استعفی جمع کرایا ہے وہ ابھی تک منظور نہیں ہوا۔ لہذا یہ موجودہ ایم این اے الیکشن کیسے لڑ سکتا ہے۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران عدالت عالیہ نے وکلا دلائل کے بعد دونوں درخواستیں نمٹا دیں۔

مزید :

صفحہ اول -