سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ ، آج سے دکانیں ، بازار ، شاپنگ مال رات 9 بجے بند ہوں گے ، نوٹیفکیشن جاری

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ حکومت نے بجلی کی قلت کے باعث اہم فیصلہ کرتے ہوئے آج سے دکانیں ، تمام بازار ، شاپنگ مالز رات 9 بجے بند کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق آج رات سے تمام بازار , شاپنگ مالز اور دکانیں رات 9 بجے بند کرنا ہوں گی جبکہ شادی ہالز ، ریسٹورنٹ، کافی شاپ رات 11 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت ہو گی ,میدیکل سٹور،سی این جی سٹیشن اور پٹرول پمپ مسشتنیٰ رہیں گے ۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے فیصلہ بجلی کی قلت کے باعث کیا گیا ہے ۔