پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  50 فیصد تک اضافہ آئی ایم ایف کے کہنے پر کیا گیا ، شوکت ترین 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  50 فیصد تک اضافہ آئی ایم ایف کے کہنے پر کیا گیا ...
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  50 فیصد تک اضافہ آئی ایم ایف کے کہنے پر کیا گیا ، شوکت ترین 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر خزانہ  اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  سینیٹر شوکت ترین نے کہا کہ ہماری حکومت کے دوران اس قدر مہنگائی نہ تھی ،  انہوں نے آئی ایم ایف کےکہنے پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  50 فیصد تک اضافہ کیا۔

سینیٹر شوکت ترین نے کہا کہ شہباز شریف ہماری حکومت کی کارکردگی پر جھوٹ نہ بولیں ، آپ نے تو بجلی بھی مہنگی کر دی ، گزشتہ  دو سال میں پاکستان کی معیشت بہتر ہونے کا ریکارڈ قائم ہوا،  پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا سہرا بھی حماد اظہر کے سر ہے ۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ حکومت کے خاتمے پر پٹرول کی قیمت تقریباً 150 روپے فی لٹر تھی جو اب بڑھ کر تقریباً 234 روپے فی لٹر ہو چکی ہے  ۔ موجودہ مخلوط  حکومت میں بجلی کا بنیادی یونٹ بھی  تقریباً 14 روپے سے 25 روپے تک پہنچ چکا ہے ۔ اسی طرح بجلی اور پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے باعث ملک میں مہنگائی کی شدید لہر نے غریب اور متوسط طبقے کو بری طرح متاثر کر رکھا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -