جیل کے اندر مجرموں نے اپنی ریاست قائم کر لی،جیل سپرنٹنڈنٹ لاڑکانہ سنٹرل جیل کا انکشاف
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپرنٹنڈنٹ لاڑکانہ سنٹرل جیل اشفاق کلوڑ کا کہنا ہے کہ جیل کے اندر قیدیوں نے الگ ریاست بنا رکھی تھی،سرچ آپریشن کے دوران ایئر کولرز ،ٹی وی اور ممنوعہ اشیاءبھی برآمد کی گئی ہیں۔
نجی ٹی وی سماءکے مطابق لاڑکانہ سنٹرل جیل میں انتظامیہ کی جانب سے آپریشن کیا گیا ہے جس میں قیدیوں کی بیرکوں سے 100سے زائد اے سی ، ایئر کولرز اور ٹی وی بھی برآمد کیے گئے ہیں ،جیل سپرنٹنڈنٹ اشفاق کلوڑ کا کہنا ہے کہ قیدی اپنی کھولیوں کے بجائے الگ الگ جھونپڑیاں بنا کر رہائش پزیر تھے ،قیدیوں کی تحویل سے ایک ہزار سے زائد موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے ہیں ۔
جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق قیدیوں نے جیل میں ہسپتال کو بھی آگ لگا دی تھی، میڈیکل سٹور، وارڈز کی دیواریں بھی توڑ دی تھیں جبکہ ممنوعہ اشیاءبھی برآمد کی گئی ہیں ۔