میاں صاحب اپنی ٹیم کو روس جانے دیں :شوکت ترین

اسلام آباد(آئی این پی) رہنما تحریک انصاف و سابق وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ میاں صاحب اپنی ٹیم کو روس جانے دیں تا کہ ٹارگٹڈ سبسڈیز اور غیر ضروری اخراجات کو کم کیا جا سکے،عوامی ریلیف کےلئے ایف بی آر کے ریونیو میں اضافہ ہو،گرے لسٹ سے نکلنے پر پی ٹی آئی حکومت اور حماد اظہر کے سر ایک اور سہرا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں ٹویٹ کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف و سابق وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ میاں صاحب عام آدمی پر بوجھ ڈالنے کی بجائے اپنی ٹیم کو روس جانے دیں،ٹارگٹڈ سبسڈیز متعارف کرانے اور غیر ضروری اخراجات میں کمی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے ایف بی آر کے ریوینیو میں اضافہ کرنے کو کہیں،یہ وہی تمام چیزیں ہیں جو ہم اپنے دور حکومت میں کرتے تھے۔
Mian Sahib, instead of passing all the pain of international commodity price increase to the common man, ask your team to go to Russia, introduce targeted subsidies, cut non essential expenses and increase FBR Revenues to provide relief. This is what we would have done.
— Shaukat Tarin (@shaukat_tarin) June 17, 2022
شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ گرے لسٹ سے نکلنا پاکستان تحریک انصاف حکومت اور رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر کے سر ایک اور سہرا آگیا،گزشتہ دو سال میں مضبوط معاشی پالیسی اور کورونا کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل ہوئی،اب ایف اے ٹی ایف سے نکلنے کے بعد سوال یہ ہے کہ عمران خان حکومت کیوں تبدیل ہوئی۔