وزیر اعلٰی سندھ نے تھر میں 500سولر ٹیوب ویل لگانے کی منظوری دے دی
عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تھرپارکر کو سرسبز وشاداب بنانے،قحط سالی کےخاتمے اورزرعی پانی کی فراہمی کےلیے"500" سولر ٹیوب ویل لگانے کی منظوری دےدی۔
تفصیلات کے مطابق ایم پی اے رانا ہیمرسنگھ کاکہناہےکہ پیپلزپارٹی کی حکومت کا عوامی خدمت اور ترقی کاسفر تھرمیں جاری رہےگااس منصوبے کی تکمیل سے تھر میں زراعت کے شعبہ کو فروغ ملےگا تھر میں فصلیں کاشت ہوں گی ،غریب افراد کو روزگار ملےگاسب سےبڑھ کرتھر سرسبز و شاداب بن جائےگا،اس منصوبے پر عمل کےلیےوزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے"200"ملین روپے کےبجٹ کی بھی منظوری دےدی ہے۔
راناہمیر سنگھ سوڈھوکاکہناہےکہ بلاول بھٹو کی قیادت میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی وزارت اعلیٰ میں تھر میں ترقی و خوشحالی کاسفر جاری ہےتھر کے دوردراز پسماندہ علاقوں میں زراعت کی ترقی، پینےکے پانی ،تعلیم ، صحت سڑکوں اور فراہمی آب و نکاسی کے ترقیاتی منصوبے جاری ہےسندھ حکومت عوام کےمسائل کےحل کےلیےتمام وسائل بروئےکار لارہی ہےتھر میں ایگریکلچر کے اس منصوبے سے امید ہےکہ تھر کے غیر آباد بنجر زمینیں آباد ہوں گی ،تھر میں زراعت کا شعبہ ترقی پائے گااور تھر کے غریب لوگوں کو روزگار ملےگا