کاروبار میں ناکامی، باپ نے کالے جادو کے توڑ کیلئے 3 سالہ بیٹی کی جان لے لی
آندھرا پردیش (ویب ڈیسک) کاروبار میں ناکامی پر باپ نے اپنی 3 سالہ بیٹی کو کالے جادو کی بھینٹ چڑھا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دل دہلا دینے والا یہ واقعہ ریاست آندھرا پردیش میں پیش آیا جہاں وینو گوپال نامی شخص نے کاروبار میں ناکامی کو بندش سمجھتے ہوئے اس کے توڑ کے طور پر اپنی 3 سالہ بیٹی کو کالے جادو کے لیے استعمال کیا۔کالے جادو کے عمل کے دوران سفاک باپ نے اپنی کم سن بیٹی کو ہلدی کے پانی سے نہلایا ڈالا اور منہ میں لال ہلدی بھر دی، بچی نے ہلدی کو اگلنا چاہا تو باپ نے منہ اور گلا دبایا جس سے بچی کی موت واقع ہوگئی۔
اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے دوسری بیٹی گھبرا گئی اور باہر نکل کر چیخ پکار کرنے لگی۔ اہل محلہ گھر میں داخل ہوئے تو ہولناک نظر سامنے تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قاتل باپ کو گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہل محلہ بچی کو اسپتال لے کر گئے تاہم علاج شروع ہونے سے قبل ہی بچی نے دم توڑ دیا۔ قاتل باپ اینٹوں کی فروخت کا کاروبار کرتا تھا۔