مہنگائی سے میں بھی پریشان، حلقے میں 7 دن سے بجلی نہیں، رکن اسمبلی نورعالم خان بھی بول پڑے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا ہے کہ وہ دفتر میں بسکٹ چائے کا خرچہ اپنی جیب سے دیتے ہیں۔
روزنامہ" جنگ" کے مطابق نور عالم خان نے قومی اسمبلی اجلاس میں ملک میں بڑھتی مہنگائی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی سے وہ بھی پریشان ہیں۔ وہ اپنی گاڑی میں پیٹرول خود ڈلواتے ہیں اور سرکاری گاڑی بھی استعمال نہیں کر رہے کیونکہ وہ بہت پرانی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ سب کو اس کا احساس ہونا چاہیے، ان لیڈرز سے بھی پوچھنا چاہیے جو جلسوں میں ہیلی کاپٹر پر جاتے ہیں، اس طرح یہ سسٹم تباہ ہو جائے گا جبکہ میرے اپنے حلقے میں 7 دن سے بجلی نہیں۔نور عالم خان نے یہ بھی کہا کہ اگر عمرانی حکومت کا آئی ایم ایف سے معاہدہ تھا تو پارلیمنٹ میں کیوں نہیں لارہے۔
اگر مفتاح اسماعیل نے کوئی نیا معاہدہ کیا ہے، آئی ایم ایف سے تو وہ بھی پارلیمنٹ کے سامنے لائیں۔