سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن  لائن) پاکستان میں سونے کی قیمت 1500 روپے کے اضافے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1500 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا  ایک لاکھ 45 ہزار  500 روپے کا ہوگیا ہے۔ دس  گرام سونے کی قیمت 1285 روپے اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار 742 روپے ہے۔ دوسری جانب  عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 27 ڈالر  بڑھ کر 1846 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

مزید :

بزنس -