معیشت کی بہتری کیلئے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنا اہم ہے، حنا ربانی کھر کا جرمن میڈیا کو انٹرویو

معیشت کی بہتری کیلئے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنا اہم ہے، حنا ربانی کھر کا جرمن ...
معیشت کی بہتری کیلئے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنا اہم ہے، حنا ربانی کھر کا جرمن میڈیا کو انٹرویو
سورس: Twitter

  

برلن (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کی  گرے لسٹ سے نکلنا اہم ہے تاکہ معیشت کو بہتر کیا جا سکے۔

جرمن میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کیلئے بھی گرے لسٹ سے نکلنا اتنا ہی اہم ہے جتنا دوسرے ملکوں کیلئے ہے، ہمارا طریقہ کار مختلف رہا ہے، ہمیں بیک وقت دو پلان آف ایکشنز پر کام کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ٌپاکستان نے اپنا کیس بہت وضاحت کے ساتھ پیش کردیا ہے، امید ہے کہ ہم بہت جلد گرے لسٹ سے نکل جائیں گے ،  ایف اے ٹی ایف کے اعلان سے قبل قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

مزید :

قومی -