"گرے لسٹ سے نکلنے میں شہباز شریف اور بلاول کا اتنا ہی کردار ہے جتناشازیہ خشک کے گانے میں ہر مصرعے پرپیچھے " آہو نی آہو" کہنے والیوں کا ہوتا ہے"

"گرے لسٹ سے نکلنے میں شہباز شریف اور بلاول کا اتنا ہی کردار ہے جتناشازیہ خشک ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے ایکشن پلان پر عملدرآمد عمران خان حکومت نے ممکن بنایا۔

اپنے ایک ٹویٹ میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے میں شہباز شریف اور بلاول زرداری کا اتنا ہی کردار ہے جتناشازیہ خشک کے گانے کی کامیابی میں ہر مصرعے پرپیچھے " آہو نی آہو " کہنے والی ہمجولیوں کا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف اےٹی ایف کی تمام شرائط کوپوری تندہی سےعمران خان اور اُن کی ٹیم نے پورا کیا تھا۔

خیال رہے کہ فیٹف نے پاکستان کے ایکشن پلان کو مکمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے تمام 34 نکات پر عملدرآمد کرلیا ہے اور اب اسے مزید کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ فیٹف کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم آن سائٹ پاکستان کا دورہ کرکے ایکشن پلان پر عملدرآمد کی تصدیق کرے گی جس کے بعد پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -