عثمان ڈا ر کی بلاول اور مریم  کو مہنگائی کیخلاف پی ٹی آئی  مارچ میں شرکت کی دعوت 

  عثمان ڈا ر کی بلاول اور مریم  کو مہنگائی کیخلاف پی ٹی آئی  مارچ میں شرکت کی ...

  

اسلام آباد (این این آئی) پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو مہنگائی کے خلاف مارچ میں شرکت کی دعوت دیدی۔رہنما پی ٹی آئی عثمان ڈار نے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہا کہ سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان موجودہ مہنگائی، پٹرول، ڈیزل، بجلی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مارچ کرنے لگے ہیں۔انہوں نے بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز مذکورہ مارچ میں دعوت دینے کا انداز اپناتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں آگے طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امید ہے کہ مریم نواز اور بلاول کانپیں ٹانگیں مارچ کا حصہ ہونگے۔

عثمان ڈار  

مزید :

صفحہ اول -