نون کی جگہ ش کو لانا ماسٹر پلان تھا،ن لیگ صرف ٹی وی شو کیلئے ہے:شیخ رشید

نون کی جگہ ش کو لانا ماسٹر پلان تھا،ن لیگ صرف ٹی وی شو کیلئے ہے:شیخ رشید

  

       راولپنڈی(آئی ا ین پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ  شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر اعلامیہ میں مجھے گھسیٹ کرمعاملے کو دوبارہ زندہ کررہے ہیں،حالات کی سنگینی پر میں عنقریب سپریم کورٹ جا سکتا ہوں، حکومت اپنے کیسز ختم اور مخالفین پر دہشت گردی کے جھوٹے کیسز بنا رہی ہے۔شیخ رشید نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ نون کی جگہ ش کو لانا ماسٹر پلان تھا،ن لیگ صرف ٹی وی شو کیلئے ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر اعلامیہ کی سازش میں مجھے گھسیٹ کر معاملے کو دوبارہ زندہ کر رہے ہیں۔  انہوں نے کہا ہر میٹنگ کے منٹس ہوتے ہیں اور اس کی پریس ریلیز سب کی منظوری سے جاری ہوتی ہے،حالات کی سنگینی پر میں عنقریب سپریم کورٹ جا سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکو راج نے پیٹرول کی قیمت میں 24روپے فی لیٹر اورڈیزل کی قیمت میں 60روپے فی لیٹر اضافہ کرکے غریب کو دو ہفتوں میں تیسرا ٹیکہ لگایا ہے۔حکومت اپنے کیسز ختم اور مخالفین پر دہشت گردی کے جھوٹے کیسز بنا رہی ہے۔ساری قوم کی نظریں اب سپریم کورٹ کی طرف ہیں۔اگر فیصلہ سڑکوں پر ہونا ہے تو فیصلہ 45دنوں میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری غیر ملکی ایجنڈے پر لنگڑی لولی قومی اسمبلی سے خوفناک کام لینے والے ہیں۔امپورٹد اور چور دروازے کی اسمبلی میں بجٹ پر تقریر کرنیوالا کوئی نہیں۔پنجاب اسمبلی میں منحرف اراکین غیر آئینی بجٹ پاس کر رہے ہیں۔غیر آئینی فیصلے،معیشت کی تباہی پر ملک عنقریب بہت بڑے فیصلے کا منتظر ہے۔

شیخ رشید 

مزید :

صفحہ اول -