دیور کے قتل کا مقدمہ درج کرانے تھانے آئی خاتون پولیس سٹیشن کے اندر خود بھی فائرنگ کا نشانہ بن گئی 

دیور کے قتل کا مقدمہ درج کرانے تھانے آئی خاتون پولیس سٹیشن کے اندر خود بھی ...
دیور کے قتل کا مقدمہ درج کرانے تھانے آئی خاتون پولیس سٹیشن کے اندر خود بھی فائرنگ کا نشانہ بن گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 جامشورو (آئی این پی ) جامشورو تھانے میں دیور کے قتل کا مقدمہ درج کرانے آنیوالی خاتون کو پولیس سٹیشن میں گھس فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا،غفلت برتنے والے 5 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سندھ یونیورسٹی سوسائی میں وکیل کے چیمبر میں فائرنگ کرکے واثق نامی شخص کو قتل کردیا گیا تھا، خاتون اپنے دیور کے قتل کا مقدمہ درج کرانے کیلئے رات کو تھانے گئی تھی، جان کو خطرہ ہونے پر خاتون نے رات پولیس  سٹیشن میں گزاری۔ ملزمان نے تھانے میں ایس ایچ او آفس کے اندر گھس کر فائرنگ کردی، جس سے خاتون شدید زخمی ہوگئی، جسےہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعے پر مقف دینے سے انکار کردیا  تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایس ایچ او جامشورو پولیس  سٹیشن نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے غفلت برتنے والے 5 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے متاثرہ فیملی کے 2 افراد کو قتل کیا جاچکا ہے۔