بختاور بھٹو زرداری کی سوشل میڈیا پر اپنے فالوورز کو عید کی مبارکباد ،فیملی اور قربانی کے جانوروں کے ہمراہ تصویر بھی شیئر کی

Jun 17, 2024 | 11:35 AM

ابو ظہبی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر اپنے فالوورز کو عید الاضحیٰ ک کی مبارکباد دی ہے اور ساتھ ہی عید کے پر مسرت موقع پر  اپنی فیملی کے ہمراہ یاد گار تصویر بھی  شیئر کی ہے۔

"جنگ " کے مطابق بختاور بھٹو زرداری نے شوہر محمود چوہدری اور بیٹوں کے ہمراہ ابوظہبی میں عید منائی۔اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فیملی اور قربانی کے جانوروں کے ہمراہ ایک یادگار تصویر شیئر کی ۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے عید کے خوشیوں بھرے موقع پر سبز رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے جبکہ ان کے شوہر محمود چوہدری اور دونوں بیٹے سفید ویسٹ کوٹ اور کرتا شلوار میں ٹوئینگ کرتے نظر آئے۔ بختاور بھٹو زرداری نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے فالوورز کو عید کی مبارکباد دی۔

یاد رہے کہ بختاور بھٹو زرداری دبئی کے پاکستانی نژاد  کاروباری شخص محمود چوہدری کے ساتھ 29 جنوری 2021ء کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

اب اس جوڑی کے دو بیٹے بھی ہیں، بڑے بیٹے کا نام میر حاکم  جبکہ چھوٹے بیٹے کا نام میر سجاول ہے۔

مزیدخبریں