پون صدی کی کہانی کا پہلا جمہور ی باب مکمل ، راجہ کے سوا سب ’ داستان ‘ بن گئے

پون صدی کی کہانی کا پہلا جمہور ی باب مکمل ، راجہ کے سوا سب ’ داستان ‘ بن گئے
 پون صدی کی کہانی کا پہلا جمہور ی باب مکمل ، راجہ کے سوا سب ’ داستان ‘ بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ دیسک ) قومی اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری ہونے پر تحلیل ہوگئی ہے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل باری باری ہوگی تاہم تمام اسمبلیوں کے الیکشن ایک روز ہونگے ۔ پنجاب اسمبلی نے 8 اپریل کو کام شروع کیا تھا ۔سندھ اسمبلی کے اراکین نے 5 اپریل کو حلف اٹھایا۔قومی اسمبلی کی تحلیل کے ساتھ ہی کابینہ سمیت تمام اراکین کل کی داستان بن گئے ہیں اور تمام وزیروں ،مشیروں سے سرکاری مراعات واپس لے لی گئی ہیں تاہم وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نگران وزیراعظم کے تقرر تک بطور وزیراعظم فرائض انجام دیتے رہیں گے ۔ آئین کے تحت سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نئے سپیکر کے انتخاب تک فرائض انجام دیتی رہیں گی۔ انہوں نے پہلی خاتون سپیکر کا اعزاز حاصل کیا جبکہ صدر آصف علی زرداری اور خود اسمبلی نے پانچ صدارتی خطاب کا اعزاز بھی حاصل کیا۔جمہوری حکومت کی پانچ سالہ مدت میں قومی اسمبلی کے کل 50اجلاس ہوئے جن میں 134بل اور 85قرار دادیں منظور کی گئیں۔قومی اسمبلی نے دو قائد ایوان اور دو قائد حزب اختلاف دیکھے ۔1973ءکے آئین کے حوالے سے بھی اس اسمبلی نے آئینی ترامیم کا ’قومی اعزاز‘ حاصل کیا ۔ یہ ترامیم تمام جماعتوں نے اتفاقِ رائے سے کیں اور انہیں سراہا گیا ۔