نیب میں بیرونی اداروں کی مداخلت ،تحقیقات کے لیے کمیشن قائم

نیب میں بیرونی اداروں کی مداخلت ،تحقیقات کے لیے کمیشن قائم
نیب میں بیرونی اداروں کی مداخلت ،تحقیقات کے لیے کمیشن قائم

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے نیب پر بیرونی اداروں کی مداخلت ختم کر نے کے لیے دو رکنی کمیشن تشکیل دے دیا ہے جو جسٹس ریٹائرڈ مختار احمد جو نیجو اور نواز عباسی پر مشتمل ہے ۔یہ کمیشن نیب میں مختلف اداروں کی جانب سے کی جانے والی مداخلت کے بارے میں چیئر مین نیب کے الزامات کی تحقیقات کر کے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرے گا۔ڈان نیوز کے مطابق چیئر مین نیب نے بیرونی اداروں کی مداخلت کے خدشات ظاہر کیے تھے جس پر حکومت نے ریٹائرڈ ججوں پر مشتمل کمیشن قائم کر دیا ۔

مزید : اسلام آباد