وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا اپنی اور سابق وزیراعظم گیلانی کی سیکیورٹی میں اضافے کا حکم
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کی مدت ختم ہونے سے ایک دن پہلے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنی اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی سیکیورٹی میں اضافہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق اس حکم کی تعمیل کے لئے وفاقی دارالحکومت کی پولیس کے 450 دستے لئے گئے ہیں جن میں سے 150 پولیس اہلکار وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور 150 اہلکار سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی سیکیورٹی پر تعینات کئے جائیں گے۔ دوسری جانب سیکیورٹی حکام نے پانچ سابق وزرائے اعظم کو بھی خصوصی پروٹوکول دینے کافیصلہ کیا ہے جن میں راجہ پرویز اشرف، سید یوسف رضا گیلانی، چوہدری شجاعت حسین اور ظفراللہ خان جمالی کے نام شامل ہیں۔