بلوچستان کے پراسیکیوٹرجنرل واسع ترین بازیاب

بلوچستان کے پراسیکیوٹرجنرل واسع ترین بازیاب
بلوچستان کے پراسیکیوٹرجنرل واسع ترین بازیاب

  


کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے پراسیکیوٹر جنرل واسع ترین کو ژوب کے علاقے سے بازیاب کرالیاگیاہے ۔ واسع ترین کے بھائی نے دعویٰ کیاہے کہ اغواءکا ر پراسیکیوٹر کو ژوب اور ڈی آئی خان کے درمیان علاقے درابند میں چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں ۔واسع ترین نے بتایاکہ اُنہیں کل رات رہاکردیاگیالیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ رہائی کیسے ممکن ہوئی ۔ واضح رہے کہ پراسیکیوٹر جنرل تین ہفتے قبل بلوچستان بدامنی کیس کی سماعت کیلئے کوئٹہ سے اسلام آباد جاتے ہوئے اغواءہوگئے تھے ۔

مزید : قومی