کراچی کے چیف آف لیاری کابیٹے ارشد پپو اپنے بھائی اور ساتھی سمیت ”انجام“ کو پہنچ گیا

کراچی کے چیف آف لیاری کابیٹے ارشد پپو اپنے بھائی اور ساتھی سمیت ”انجام“ کو ...
  • کراچی کے چیف آف لیاری کابیٹے ارشد پپو اپنے بھائی اور ساتھی سمیت ”انجام“ کو پہنچ گیا
  • کراچی کے چیف آف لیاری کابیٹے ارشد پپو اپنے بھائی اور ساتھی سمیت ”انجام“ کو پہنچ گیا

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) لیاری گینگ وار کے اہم کرداراور سر پر بیس لاکھ انعام والے ارشد پپو کو بھائی اور ساتھی سمیت قتل کردیاگیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق چیف آف لیاری کہلائے جانیوالے حاجی لالو کے دونوں بیٹوں اور ارشد کے دست راست شیراپٹھان کو مخالف گروپ نے اغواءکرلیا اور تشدد کے بعد قتل کردیا ۔ ہفتہ کی رات ارشد پپو، اُ کے بھائی عرفات اور ساتھی شیراپٹھان کی لاشیں مرزاآدم خان روڈ پر پھینک دی گئیں ۔ ذرائع کے مطابق ارشد پپو کی لاش کے ٹکرے کردیئے گئے ۔ نجی چینل کے مطابق ابتدائی طورپر پولیس نے لاشوں کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا اور علاقے میں پائے جانیوالے اشتعال کی وجہ سے دولاشیں پولیس اپنی تحویل میں نہیں لے سکی تاہم شیراپٹھان کی لاش سول ہسپتال منتقل کردی گئی ۔پولیس کے مطابق ارشد پپو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھااور محکمہ داخلہ نے پپو کے سر پر بیس لاکھ روپے انعام کا اعلان کررکھاتھا۔ کراچی سے شائع ہونیوالے ایک اخبار کے مطابق ارشد پپو کی ہلاکت پر علاقہ فائرنگ سے گونج اُٹھا اور لاشوں کو گدھوں پر گھمایاگیا،ارشد پپو دوسال قبل حب جیل سے ضمانت پر رہاہوئے تھے اور وہ آج کل متحدہ قومی موومنٹ کیلئے لیاری میں کام کررہے تھے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں