اداکارہ کرینہ کپور نے رئیل اسٹیٹ ایجنسی سے تشہیری مہم کا معاہدہ کرلیا

اداکارہ کرینہ کپور نے رئیل اسٹیٹ ایجنسی سے تشہیری مہم کا معاہدہ کرلیا
اداکارہ کرینہ کپور نے رئیل اسٹیٹ ایجنسی سے تشہیری مہم کا معاہدہ کرلیا

  


ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) کرینہ کپور نے ایک رئیل اسٹیٹ ایجنسی کی تشہیری مہم کیلئے معاہدہ کرلیاہے ۔بالی ووڈ ذرائع کا کہنا ہے دہلی کی ایک رئیل اسٹیٹ ایجنسی نے اپنی تشہیری مہم کے لئے کرینہ کپور سے معاہدہ کیا ہے اوراس کے لئے دس کروڑ روپے ادا کئے ہیں۔ کرینہ ایجنسی کے اشتہار میں جلوہ گر ہوں گی جس کی شوٹنگ جلد ہی بھوپال میں ہو گی۔ ایجنسی کے ترجمان نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرینہ کو رقم ادا کر دی گئی ہے تاہم شوٹنگ کے لئے تاریخ کرینہ خود دیں گی۔

مزید : رئیل سٹیٹ