چھ مذہبی جماعتوں کا متحدہ دینی محاذ سے الیکشن لڑنے کا اعلان

چھ مذہبی جماعتوں کا متحدہ دینی محاذ سے الیکشن لڑنے کا اعلان
 چھ مذہبی جماعتوں کا متحدہ دینی محاذ سے الیکشن لڑنے کا اعلان

  



لاہور (ما نیٹرنگ ڈیسک) جماعت اہل سنت سمیت چھ مذہبی جماعتوں نے متحدہ دینی محاذ کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ متحدہ دینی محاذ مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں سے تعاون اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتا ہے لیکن اتحاد نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن غیر جانبدارانتخابات کے انعقاد سے پیچھے نہ ہٹیں ہم ساتھ دینگے الیکشن کمشن کا نیا نامزدگی کا فارم اچھا اقدام ہے۔ اس موقع پر سربراہ جماعت اہل سنت مولانا احمد لدھیانوی کا کہنا تھا کہ ہمارے مسلم لیگ ن پر بہت احسانات ہیں مگر ا±ن کا ہم پر کوئی احسان نہیں ۔شہبازشریف کو بھکر سے بلا مقابلہ ایم پی اے منتخب کرایا ورنہ وہ بھی نواز شریف کی طرح پانچ سال گھر بیٹھتے۔ مولانا احمد لدھیانوی نے کہا کہ شیخ وقاص اکرم کی جعلی ڈگری کو کورٹ میں چیلنج کیا ہے اسے نااہل کرائیں گئے۔

مزید : لاہور