اداکارہ سوناکشی سہنا کا ”لٹیرا“ منظر عام پر آگیا

اداکارہ سوناکشی سہنا کا ”لٹیرا“ منظر عام پر آگیا
اداکارہ سوناکشی سہنا کا ”لٹیرا“ منظر عام پر آگیا

  


ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈاداکارہ سوناکشی سنہا اوررنویر سنگھ کی بحیثیت ہیرو ہیروئن پہلی رومانٹک ڈرامہ فلم ”لٹیرا“ کا ٹریلر منظر ِ عام پر آگیا ہے۔فلم کاسکرین پلے خود وکرم ادیتیہ موٹوانی نے بھاوانی آئیر کے ساتھ مل کر تحریر کیا ہے جس میں رنویر سوناکشی سنہا کے ساتھ پہلی بار رومانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ فلم ”لٹیرا“ میں 1950ءکی دہائی کی ایک رومانوی کہانی پیش کی گئی ہے جس میں ہیرو ہیروئن اپنے والدین کی مرضی کے خلاف بھاگ کر شادی کرتے ہیں جو تلخ مراحل سے گزر کر نیا موڑ لے لیتی ہے۔ ڈرامہ اور رومانس سے بھرپور فلم ”لٹیرا“ بالاجی موشن پکچرز اور فینٹم فلمز کے تحت رواں سال ریلیز کی جائے گی۔ فلم ”ا±ڑان“ سے شہرت حاصل کرنے والے ہدایت کار وکرم ادیتیہ موٹوانی کی اس فلم کو ان کے ساتھ ساتھ بالاجی ٹیلی فلمز کی ایکتا اور شوبھا کپور، وکاس بہل، انوراگ کیشپ اور مدھو مانٹینا نے پروڈیوس کیا ہے۔

مزید : تفریح