روس کا فوجی ہیلی کاپٹر چیچنیا میں گر کر تباہ ، تین افراد جاں بحق

روس کا فوجی ہیلی کاپٹر چیچنیا میں گر کر تباہ ، تین افراد جاں بحق
روس کا فوجی ہیلی کاپٹر چیچنیا میں گر کر تباہ ، تین افراد جاں بحق

  



ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) چیچنیا میں ایک روسی فوجی ہیلی کاپٹر چیچنیا میں گر کر تباہ ہونے سے تین افرادجاں بحق ہوگئے ۔ تفتیش کاروں کے مطابق ایم آئی ایٹ ہیلی کاپٹر کا تعلق قریبی ستاروپول علاقے کے فوجی اڈے سے تھا۔رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر خراب موسم کے دوران اُترنے کی کوشش میں شورش زدہ شمالی قفقازی علاقے کے خان کالا فوجی اڈے پر لینڈنگ کے دوران تباہ ہوا۔ تفتیشی کمیٹی نے ایک بیان میں کہ حادثے کے نتیجے میں عملے کا ایک رکن زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ روسی اداروں نے سیکیورٹی ذریعہ کے حوالے سے کہا کہ شدید خراب موسم کے باعث بظاہر لینڈنگ کوشش ناکام رہی۔

مزید : بین الاقوامی