سفارتکاری و تجارت سے پاک بھارت تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں : نریندرمودی

سفارتکاری و تجارت سے پاک بھارت تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں : نریندرمودی
سفارتکاری و تجارت سے پاک بھارت تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں : نریندرمودی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی جنتاپارٹی (بی جے پی) کے رہنما نریندر مودی نے کہا ہے کہ سفارت کاری اور تجارت کے ذریعے پاکستان سے تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں، تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات اہم ہیں۔ بھارتی اخبار سے بات کرتے ہوئے نریندر مودی کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان آپس میں سفارت کاری اور تجارتی تعلقات کو بڑھا کر تعلقات بہتر بناسکتے ہیں،دونوں ممالک کے عوام آپس میں رابطوں کو فروغ دے کر دونوں ممالک کی کشیدگی اور تناﺅ میں کمی لاسکتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ 1964 ءمیں بھارت اور چین کے درمیان تعلقات خراب تھے مگر دونوں ممالک کی عوام کے روابط نے تعلقات بہتر بنانے میں مدد دی۔