پاکستان کے ذریعے افغانستان سے زمینی تجارت کے باعث خطے میں استحکام ہوگا: بھارتی سفیر نروپماراﺅ

پاکستان کے ذریعے افغانستان سے زمینی تجارت کے باعث خطے میں استحکام ہوگا: ...
پاکستان کے ذریعے افغانستان سے زمینی تجارت کے باعث خطے میں استحکام ہوگا: بھارتی سفیر نروپماراﺅ

  



واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں بھارت کی سفیر نروپماراﺅ نے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ قریبی تجارتی تعلقات چاہتے ہیں ، پاکستان کے راستے افغانستان سے زمینی تجارت سے خطے کے استحکام میں اضافہ ہوگا ۔سینٹر فارسٹریٹجک اینڈانٹرنیشنل سٹڈیز کے تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے نروپماراﺅ کاکہناتھاکہ بھارت پاکستان کے ساتھ قریبی تجارتی تعلقات چاہتا ہے،دونوں ممالک باہمی اختلافات کے باوجودپڑوسی ہونے کی حقیقت کو نظرانداز نہیں کر سکتے ۔

مزید : بین الاقوامی