تحریک انصاف پنجاب کے انتخابات میں نظریاتی گروپ کی فتح ، اعجاز چوہدری صدر منتخب

تحریک انصاف پنجاب کے انتخابات میں نظریاتی گروپ کی فتح ، اعجاز چوہدری صدر ...
تحریک انصاف پنجاب کے انتخابات میں نظریاتی گروپ کی فتح ، اعجاز چوہدری صدر منتخب

  



لاہور (جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کے صوبائی انتخابات میں نظریاتی گروپ کے اعجاز چوہدری یونٹی گروپ کے احسن رشید کو شکست دیکر تحریک انصاف پنجاب کے صدر منتخب ہو گئے۔ رات گئے ملنے والے غیر حتمی نتائج کے مطابق یونٹی گروپ کا پورا پینل کامیاب ہو گیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد اپنے مد مقابل فراز چوہدری کو ہرا کر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئیں۔ اعجاز چوہدری کی کامیابی کی خبر سنتے ہی ان کے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص کیا اور مٹھائی تقسیم کی ۔ اس موقع پر تحریک انصاف پنجاب کے نو منتخب صدر اعجاز چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ فتح تحریک انصاف کے کارکنوں کی فتح ہے۔ عمران خان کی طرف سے پارٹی کے کارکنوں کو اپنے رہنماﺅں کو چننے کا حق دینے سے جمہوریت مضبوط ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ سب کو ساتھ لیکر چلیں گے، ہم سب تحریک انصاف کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں۔ تحریک انصا ف کے سربراہ عمران خان نے نظریاتی گروپ کی طرف سے نو منتخب صدر اعجاز چوہدری اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یاسمین راشد کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے سب سے پہلے انٹرا پارٹی الیکشن کرا کے سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوریت کی داغ بیل ڈالی ہے اس سے پارٹیوں کے اندر بھی جمہوریت مضبوط ہو گی۔پارٹی کے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ غیر حتمی نتائج کے مطابق نظریاتی گروپ کا امیدوار صوبائی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے۔غیر حتمی نتائج کے مطابق نظریاتی گروپ کے اعجاز چودھری نے 134 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جن کے مدمقابل احسن رشید109 ووٹ حاصل کر سکے اس طرح وہ 26 ووٹوں سے ہار گئے۔ جنرل سیکرٹری کی نشست پر نظریاتی گروپ کی ڈاکٹر یاسمین راشد 159 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائی جبکہ مدمقابل فراز چودھری84 ووٹ حاصل کر سکے۔ سینئر نائب صدر کی 2 نشستوں پر بھی نظریاتی گروپ کامیاب ہوگیا۔ سینئر نائب صدر کی نشست پر نظریاتی گروپ کے محمد نعیم عظیم 117 جبکہ ملک عمر اسلم خان114 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوگئے۔ یونٹی گروپ کے محمد امین ذکی91 اور سردار کامل عمر97 ووٹ حاصل کر سکے۔ نائب صدر کی 8 نشستوں پر نظریاتی گروپ کا پلڑا بھاری رہا۔ اسی گروپ کے رانا ساجد علی شوکت 118، ارتضیٰ داو¿د 115 اور ظفر اللہ تارڑ 122 ، شبیر حسین 118، طارق محبوب کیانی 114 ریاست علی بھٹی190 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوگئے۔ یونٹی گروپ کے لیاقت علی رانجھا100 ووٹ حاصل کر کے اپنے گروپ میں سرفہرست رہے۔ اس طرح نائب صدر خواتین کی دو پوسٹوں پر بھی نظریاتی گروپ نے میدان مار لیا۔ اسی گروپ کی سیدہ سعدیہ سیف 140 اور ثوبیہ کمال127 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوں گئیں۔ ان کے مقابلے میں یونٹی گروپ کی مہا راجہ 102 اور زینب رضوان 94 ووٹ حاصل کر سکیں۔ ڈپٹی جنرل سیکرٹری کی دو نشستوں پر بھی نظریاتی گروپ نے یونٹی گروپ کو کلین واش کر دیا۔ نظریاتی گروپ کے عامر مجید 130 اور ندیم قادر بھنڈر 139 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوگئے۔ ان کے مدمقابل اعجاز سوہل98 اور نصراللہ مغل 93 ووٹ حاصل کر کے ناکام ہوگئے۔ جوائنٹ سیکرٹری کی 4 نشستوں پر نظریاتی گروپ کے لوگ کامیاب ہوگئے۔ نظریاتی گروپ کے تنویر ارشد جوئیہ نے 142 ، ندیم احمد نے 121 اور عالیہ حمزہ ملک نے 136 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کر لی جبکہ یونٹی گروپ کی زرتاج گل89 ووٹ حاصل کر سکیں۔ باقی ہار گئے۔ اسی طرح یونٹی گروپ کی زرتاج کامیاب ہوئی۔ وومن ونگ کی صدر کی نشست پر نظریاتی گروپ کی سلونی بخاری، یونٹی گروپ کی ڈاکٹر نوشین حامد معراج کو 9 ووٹ سے شکست دے کر کامیاب ہوگئی۔ سلونی بخاری نے 119 جبکہ نوشین حامد نے 110 ووٹ حاصل کئے۔ یوتھ ونگ کے صدر کی نشست پر نظریاتی گروپ کے محمد زبیر خان نیازی10 ووٹوں سے جیت گئے۔ انہوں نے 128 ووٹ حاصل کئے۔ صدر لیبر ونگ کی نشست پر یونٹی گروپ کے راجہ محمد شبیر منہاس نظریاتی گروپ سے جیت گئے۔ اقلیتی ونگ کے صدر کی نشست پر نظریاتی گروپ کے شنیلا روت134 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔ ان کے مدمقابل نظریاتی گروپ کے روبن سالومن96 ووٹ حاصل کر کے سیکرٹری وومن ونگ نظریاتی گروپ کی سعدیہ سہیل رانا 137 ووٹ حاصل کر کے مدمقابل طلعت صالح نقوی کو 38 ووٹ سے شکست دہ کر کامیاب ہوں گئیں۔ سیکرٹریپبلسٹی کے لئے نظریاتی گروپ کے راو¿ شعیب احمد118 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔ سیکرٹری زراعت کی نشت پر جاوید نیاز مند تعلق نظریاتی گروپ کامیاب قرار پائے۔ سیکرٹری مذہبی امور کے لئے نظریاتی گروپ کے محمد عبدالقوی مفتی 133 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔ مدمقابل حاجی محمد علی مخدوم 100 ووٹ حاصل کر سکے۔ سیکرٹری ہیلتھ کی نشست پر نظریاتی گروپ کے ڈاکٹر فاروق عابد چشتی یونٹی گروپ کے ڈاکٹر فاروق طاہر چشتی 6 ووٹ سے ہرا کر کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے 127 ووٹ حاصل کئے۔ سیکرٹری اقلیتی امور کی نشست پر نظریاتی گروپ کے عامر سموئیل121 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔ مدمقابل زوہیب احمد مسیح98 ووٹ حاصل کر کے سیکرٹری وومن ونگ کی سیٹ پر نظریاتی گروپ کی سعدیہ سہیل رانا 137 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائی تھیں۔ مدمقابل طلعت فاطمہ نقوی 99 ووٹ حاصل کر سکی۔ سیکرٹری لیگل افیئرز نظریاتی گروپ کے حصے میں آگئی۔ اس گروپ کے ملک محمد اقبال ثاقب 126 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوگئے۔ مدمقابل خاقان میر94 ووٹ حاصل کر سکے۔ سیکرٹری پبلک آفیئر کی نشست پر یونٹی گروپ کے محمد اویس اصغر88 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوگئے۔ مدمقابل یونٹی گروپ کے محمد زاہد قاسمی 80 ووٹ حاصل کر کے 8 ووٹوں سے ناکام ہوگئے۔ سیکرٹری ایجوکیشن کی نشست پر نظریاتی گروپ کے ڈاکٹر محمد عاطف الدین خان 136 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔ مدمقابل ذوالفقار قریشی 95 ووٹ حاصل کر کے ناکام ہوئے۔ سیکرٹری لیبر کی نشست پر نظریاتی گروپ کے قاضی دوست محمد حسین156 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔ مدمقابل محمد منیر صرف 36 ووٹ حاصل کر سکے۔ اس طرح صوبہ پنجاب کے انتخابات میں یونٹی گروپ 34 میں سے صرف 2 نشستیں حاصل کر سکا۔ باقی 32 سیٹوں پر نظریاتی گروپ کامیاب ہوا۔

مزید : لاہور