پیپلزپارٹی کے سابق رہنماءنبیل گبول نے ساتھیوں سمیت متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کااعلان کردیا، نائن زیرو پر شاندار استقبال

پیپلزپارٹی کے سابق رہنماءنبیل گبول نے ساتھیوں سمیت متحدہ قومی موومنٹ میں ...
پیپلزپارٹی کے سابق رہنماءنبیل گبول نے ساتھیوں سمیت متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کااعلان کردیا، نائن زیرو پر شاندار استقبال

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سابق رہنماءنبیل گبول نے اپنے ساتھیوں سمیت متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کردیاہے ۔ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینئر فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نبیل گبول کاکہناتھاکہ وہ پچیس سال تک پیپلزپارٹی میں رہے اورآج متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کررہے ہیں ۔نبیل گبول کاکہناتھاکہ سیاست میں آنے کا مقصد انسانیت کی خدمت تھا لیکن پیپلزپارٹی کی موجودہ قیادت نے اُن کے حلقے لیاری کو تباہ و برباد کیاجبکہ وہ ہمیشہ آواز اُٹھاتے رہے ہیں کہ لیاری میں جرائم پیشہ افراد کو روکاجائے لیکن افسوس اُن کی بات کسی نے نہیں سنی اور نظرانداز کرنے کے واقعات میڈیا کے سامنے ہیں ، پانچ سال تک لیاری سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوا، آج کی پیپلزپارٹی بے نظیر بھٹو کی نہیں تھی ، پانچ سال اُنہی کے ٹکٹ پر مکمل کرنا اپنا فرض اور وفاداری سمجھی ۔اُن کاکہناتھاکہ جب لیاری کے عوام کیلئے کچھ نہیں کرسکاتو پیپلزپارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا لیکن آئندہ کے ٹھکانے کیلئے پارٹی ڈھونڈ رہاتھا، تمام جماعتوں نے دعوت دی لیکن الطاف بھائی کی طرف سے بھرپور پیار اور تعاون ملا، مثال کے طور پر شاہ زیب قتل ہواجو میری سالی کا بیٹاہے ، میں پیپلزپارٹی کا ممبر قومی اسمبلی ہونے کے باوجود ایف آئی آر نہیں کٹواسکا، لیڈر وہ ہوتاہے جو اپنے ورکروں کا بچوں کی طرح خیال کرتاہے ۔نبیل گبول کاکہناتھاکہ میں اپنے لیاری کے عوام کو یرغمالیوں سے آزاد کرانے میں ناکام رہاتو فیصلہ کیاکہ ایم کیوایم کیساتھ مل کر کوشش کروں ، کراچی کے اندردوریاں پیدا کیں ، کوشش ہوگی کہ تمام زبانیں بولنے والے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کروں اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان بناﺅں ۔اُنہوں نے کہاکہ اُن کے ساتھ یونین کونسل بن قاسم کے ناظم احمد گبول ، گلش اقبال کے ناظم اور کچھ کونسلرز بھی شامل ہیں اور یہ فیصلہ بہت جلدی میں ہوا لیکن آنیوالے دنوں میں مزید لوگ ایم کیوایم جوائن کریں گے ۔نبیل گبول نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ سندھ کی دونوں بڑی جماعتیں ہیں ، ووٹرساتھ رہتے ہیں اور بھائیوں کی طرح رہتے ہیں ،کراچی اور بالخصوص لیاری تمام لوگوں کا ہے ، تمام لوگوں کے تحفظ کی ذمہ داری ہماری ہے ، ایم کیوایم کے ساتھی ساتھ دیں گے ۔اُنہوں نے کہاکہ الطاف حسین کو یقین دلاتاہوں کہ مل کر کراچی ، سندھ اور پاکستان کیلئے کام کریں گے اور سازشی عناصر کا خاتمہ کریں گے ۔متحدہ کے ڈپٹی کنوینئر فاروق ستار نے اپنی ، اراکین رابطہ کمیٹی اور الطاف حسین کی طرف سے خوش آمد ید کہااور کہاکہ نبیل گبول کی آمد کی وجہ سے یکجہتی کیلئے الطاف حسین کے ہاتھ مضبوط ہوں گے اورغلط فہمیاں پیدا کرنے کی سازشیں ناکام بنانے میں مدد ملے گی،نبیل گبول اکیلے نہیں بلکہ اُن کے ساتھ اُن کے دیگر ساتھیوں کو بھی خوش آمدید کہتے ہیں ۔قبل ازیں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پہنچنے پر نبیل گبول کا بھرپور استقبال کیاگیا اور اُن پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی تھیں ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں