انتخابات کو تبدیلی کا ذریعہ سمجھتے ہیں: منورحسن، اچھے لوگ کامیاب کرائیں گے : ڈاکٹر عبدالقدیر

انتخابات کو تبدیلی کا ذریعہ سمجھتے ہیں: منورحسن، اچھے لوگ کامیاب کرائیں گے : ...
انتخابات کو تبدیلی کا ذریعہ سمجھتے ہیں: منورحسن، اچھے لوگ کامیاب کرائیں گے : ڈاکٹر عبدالقدیر

  



گجرات (مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی منور حسن نے کہاہے کہ حکمران امریکی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی بناتے ہیں ، انتخابات کو  تبدیلی کاذریعہ سمجھتے ہیں جبکہ ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہاکہ وراثتی سیاست کی روایت توڑ کر اچھے لوگ سامنے لائیں گے ۔

 جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر منورحسن نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی پارٹی کیساتھ مل کر انتخابات لڑیں گے ، حکمرانوں نے عوام کو نظراندازکیا، امریکی ڈکٹیشن اور ترجیحات کے مطابق حکمران پالیسیاں بناتے ہیں ،افغان عوام نے امریکہ کو شکست دی ۔منورحسن کاکہناتھا کہ وہ پرامن انقلاب کے حامی ہیں اور انتخابات کو تبدیلی کا ذریعہ سمجھتے ہیں ۔ اُنہوں نے جلسے کے شرکاءسے سوال کیا کہ جو پارٹی اپنے لیڈر کے قاتل نہ پکڑسکی ، اُس کی کارکردگی کیاہوگی ؟

ڈاکٹر عبدالقدیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ وراثتی سیٹوں پر جھگڑے کی روایت توڑیں گے ، اچھے لوگ الیکشن میں کامیاب ہوں گے ۔اُنہوں نے کہا کہ عوام کو فیصلہ کرناہوگاکہیں ایسانہ ہوکہ وہی لوگ دوبارہ ملک کو تباہ کرنے آجائیں ۔

مزید : گجرات /اہم خبریں