نیڑ ے نیڑے آگئے ۔ ۔ ۔ مولاناراضی نہیں ہوئے ، نگران وزیراعظم کیلئے شاکراللہ جان کا نام غلط فہمی کیوجہ سے نکالاگیا: ن لیگ

نیڑ ے نیڑے آگئے ۔ ۔ ۔ مولاناراضی نہیں ہوئے ، نگران وزیراعظم کیلئے شاکراللہ ...
نیڑ ے نیڑے آگئے ۔ ۔ ۔ مولاناراضی نہیں ہوئے ، نگران وزیراعظم کیلئے شاکراللہ جان کا نام غلط فہمی کیوجہ سے نکالاگیا: ن لیگ

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کا وفد نگران وزیراعظم کیلئے جسٹس ریٹائرڈشاکراللہ جان کا نام واپس لینے پر جے یوآئی کے رہنماءمولانافضل الرحمان کو راضی کرنے میں ناکام رہاتاہم جلد دوبارہ ملاقات اور تحفظات کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار اورراجہ ظفرالحق پر مشتمل مسلم لیگ ن کے دو رکنی وفد نے مولانافضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے کے لیے اُن سے ملاقات کی ۔ جے یوآئی کے ترجمان کے مطابق مولانافضل الرحمان نے کہاکہ شاکراللہ جان کا نام ترجیحی بنیادوں پر ڈالاگیاتھا، نکالنے کیلئے مشاورت کیوں نہیں کی گئی ؟ ن لیگ نے بتایاکہ جسٹس شاکراللہ جان کا نام غلط فہمی کی بنیاد پر واپس لیاگیا، قیادت کی مشاوت کے بعد دوبارہ نام دوبارہ شامل کیاجاسکتاہے ۔ جے یوآئی کے امیر کاکہناتھاکہ ن لیگ کی وجوہات میں وزن نہیں تاہم راجہ ظفرالحق نے تحفظات کرانے کی یقین دہانی کرادی ۔ ترجمان کے مطابق مولانافضل الرحمان نے مطالبہ کیا کہ جسٹس شاکراللہ جان کا نام نگران وزیراعظم کی فہرست میں شامل کیاجائے ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں