بلوچستان اسمبلی 19مارچ کو تحلیل کر دی جائے گی، نواب اسلم رئیسانی

بلوچستان اسمبلی 19مارچ کو تحلیل کر دی جائے گی، نواب اسلم رئیسانی

  



اسلام آباد(این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ 19 مارچ کو بلوچستا ن اسمبلی توڑ دی جائے گی، شہباز شریف سمیت تمام وزرائے اعلی نے 19 مارچ کو اسمبلیوں کی تحلیل پر اصولی اتفاق کیا مگر شہباز شریف نے پارٹی سے مشاورت کا وقت بھی مانگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان اسلم رئیسانی نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں چاروں صوبوں میں ایک ہی دن انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی 19 مارچ کو تحلیل کر دی جائے گی اور وہ اس ضمن میں سمری گورنر کو 19مارچ کو ہی بھیج دیں گے۔ اسلم رئیسانی نے کہا کہ بھی اس بات پر قائم ہوں کہ میری حکومت ختم ہونے کی بڑی وجہ ریکوڈک تھی۔ اسلم رئیسانی نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ بلوچستان حکومت شہباز شریف کی وجہ سے بحال کی گئی ہے

مزید : صفحہ اول