سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن کے درمیان 18مارچ کو ہونیوالی ملاقات منسوخ

سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن کے درمیان 18مارچ کو ہونیوالی ملاقات منسوخ

اسلام آبااد(اے پی اے) سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن پاکستان کے درمیان 18مارچ کی ملاقات منسوخ کر دی گئی ہے، وزارت قانون کا کہنا ہے کہ 18مارچ کو فاروق ایچ نائیک وفاقی وزیر قانون نہیں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے الیکشن کمیشن پاکستان کو خط لکھا ہے جس میں آگاہ کیا گیا ہے کہ فاروق ایچ نائیک 18مارچ کو وفاقی وزیر قانون نہیں ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن کے درمیان 18مارچ کی ملاقات منسوخ کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی پر سیاسی جماعتوں سے ملاقات کے لئے 18مارچ کا وقت دیا تھا۔

منسوخ

مزید : صفحہ اول