جنرل کیانی نے دہشتگردی کیخلاف تیسری عالمی جنگ لڑی، رحمان ملک

جنرل کیانی نے دہشتگردی کیخلاف تیسری عالمی جنگ لڑی، رحمان ملک

  



اسلام آباد (اے پی اے ) وزیرداخلہ نے الیکشن کے بعد بھی دہشتگردی کیخلاف جہاد جاری رکھنے کا اعلان کردیا،وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ جنرل کیانی نے دہشت گردی کے خلاف تیسری عالمی جنگ لڑی ہے۔ بس میں ہوتا تو انہیں فیلڈ مارشل بنادیتا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ الیکشن میں تاخیر ہو مگر حکومت بروقت چاروں صوبوں میں الیکشن کرانا چاہتی ہے۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی کا کردار قابل تحسین ہے۔ اس نے ہمیشہ دہشت گردی کی جنگ میں ساتھ دیا ہے۔ بھارت افغانستان کے راستے بلوچستان میں حالات خراب کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں جس طریقے سے کارروائیاں جاری ہیں ، آنے والے دنوں میں وہاں کے حالات مزید بہتر ہوجائیں گے۔قبل ازیں فتح جنگ میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے بغیر ملک میں خوشحالی ممکن نہیں۔

مزید : صفحہ اول