عام انتخابات کے بعد نثار کھوڑو سندھ کے وزیر اعلیٰ ہونگے

عام انتخابات کے بعد نثار کھوڑو سندھ کے وزیر اعلیٰ ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(نصیر احمد سلیمی) پیپلزپارٹی کے ایک ذمہ دار عہدیدار نے روزنامہ ”پاکستان“ پاکستان کو بتایا کہ عام انتخابات کے بعد پیپلزپارٹی کے آئندہ وزیر اعلیٰ سندھ نثار کھوڑو ہونگے۔ روزنامہ ”پاکستان“ نے سندھ کا انتخابی سیاسی منظر نامہ سمجھنے کیلئے سندھ سے انتخابات میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں سے خصوصی گفتگو کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ جس میں حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے رہنماﺅں کے علاوہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنما بھی شامل ہیں۔ اس سلسلے میں جب پیپلزپارٹی کے ایک اہم رہنما سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں کراچی سے باہر ہوں آپ نثار احمد کھوڑو صاحب کا انٹرویو کر لیں، کیونکہ 2013ءکے عام انتخابات کے بعد ہی پیپلزپارٹی کی طرف سے سندھ کے وزیر اعلیٰ ہونگے۔ اس سلسلے میں جناب نثار احمد کھوڑو سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو ان کا موبائل فون بند تھا۔ ”پاکستان “ کو ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ کے موجودہ وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ، آئندہ انتخابات میں شاید صوبائی اسمبلی کا الیکشن نہیں لڑیں گے بلکہ وہ قومی اسمبلی یا سینٹ کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔
نثار کھوڑو

مزید :

صفحہ اول -