پاکستان عوامی تحریک کا انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان ،35صوبوں کی قرار داد منظور
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان عوامی تحریک کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ پولنگ ڈے پر ملک بھر میں پولنگ سٹیشنون پر دھرنے دیں گے۔ لیاقت باغ مین جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ کرپت سیاسی نظام کا حصہ مننے کو تیار نہیں ۔بے اختیار الیکشن کمیشن کی موجودگی مین شفاف انتخابات کی توقع نہیں ہے۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ اُن سے کیے گئے وعدوں سے حکمران مکر گئے ہیں اور ایسے انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں جس سے دوبارہ یہی لوگ اقتدار میں آ جائیں۔ جلسہ میں 35صوبے بنانے اور وزیر اعظم کا چناﺅ براہ راست عوام کے ووٹ سے کرانے کی قرارداد منظور کر لی گئی ۔