بلوچستان میں امن بحالی کو ترجیحات میں شامل کریں:اختر مینگل کا چیف جسٹس کو خط

بلوچستان میں امن بحالی کو ترجیحات میں شامل کریں:اختر مینگل کا چیف جسٹس کو خط
بلوچستان میں امن بحالی کو ترجیحات میں شامل کریں:اختر مینگل کا چیف جسٹس کو خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچ رہنماءسردار اختر مینگل نے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری سے بلوچستان میں امن کی بحالی کو ترجیحات میں شامل کرنے کی اپیل کر دی ہے۔اختر مینگ نے چیف جسٹس کو خط ارسال کیاجس میںکہا گیا کہ 1971ءکے بعد بلوچستان میں کبھی صاف و شفاف انتخابات نہیں ہوئے۔ سٹیبلشمنٹ نے عوامی نمائندوں کو الیکشن سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ آج بلوچستان کے سیاسی و معاشرتی معاملات کے جامع حل کی ضرورت ہے۔ چیف جسٹس صوبہ بلوچستان میں امن کی بحالی کو اپنی ترجیحات میں شامل کریں۔ سپریم کورٹ پہل کرتے ہوئے وفاق اور بلوچستان کے درمیان تنازع کے حل کے لئے مکالمہ کروا سکتی ہے۔

مزید :

کوئٹہ -