کوہستان : شہید ہونے والے پاک فوج کے اہلکاروں کی نماز جنازہ کر دی گئی

کوہستان : شہید ہونے والے پاک فوج کے اہلکاروں کی نماز جنازہ کر دی گئی
کوہستان : شہید ہونے والے پاک فوج کے اہلکاروں کی نماز جنازہ کر دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گلگت(مانیٹرنگ ڈیسک) کوہستان کوسٹر حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے اہلکاروں کی نماز جنازہ آرمی ہیلی پیڈ گلگت میں ادا کردی گئی جس میں وزیراعلی گلگت بلتستان ،اعلی سول و فوجی قیادت بھی جنازے میں شریک ہوئی۔ کوہستان ٹریفک حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کی ناردرن لائٹ انفنٹری رجمنٹ کےاکیس جوانوں سمیت لیفٹینینٹ کرنل اکرام الحق کی نماز جنازہ آرمی ہیلی پیڈ میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں لیفٹینینٹ جنرل مزمل حسین،فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل حافظ مسروراحمد، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سمیت اعلیٰ فوجی و سول حکام نے شرکت کی ۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداءکے جسد خاکی تدفین کیلئے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے آبائی علاقوں کو روانہ کردیئے گئے۔

مزید :

گلگت -