امریکہ کی ریاست جنوبی کیرولینا میں جھاڑیوں کوآگ لگ گئی،26عمارتیں جل کر تباہ

امریکہ کی ریاست جنوبی کیرولینا میں جھاڑیوں کوآگ لگ گئی،26عمارتیں جل کر تباہ
امریکہ کی ریاست جنوبی کیرولینا میں جھاڑیوں کوآگ لگ گئی،26عمارتیں جل کر تباہ

  



کیلیفورنیا (مانیترنگ ڈیسک)امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں جھاڑیوں میں لگنے والی آگ سے 26 عمارتیں جل کر تباہ ہو گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیرولینا فاریسٹ کے قریب جھاڑیوں میں لگنے والی آگ پھلتے ہوئے قریبی رہائشی علاقے تک جا پہنچی جس کی وجہ سے کم از کم 26 عمارتیں جل کر تباہ ہو گئے ہیں۔ مقامی افراد کو قریب ایک سکول میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ آگ سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے لیکن دھوئیں کی وجہ سے 3 پولیس اہلکاروں اور ایک فائر فائٹر کی طبیعت بگڑ گئی جنہیں سپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی