پیپلز پارٹی کی وجہ سے جلاوطنی اختیار کی:ارباب رحیم

پیپلز پارٹی کی وجہ سے جلاوطنی اختیار کی:ارباب رحیم
پیپلز پارٹی کی وجہ سے جلاوطنی اختیار کی:ارباب رحیم

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ہم خیال کے صدر ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی انتقامی کارروائیوں اور جھوٹے مقدمات کی وجہ سے جلاوطنی اختیار کی ، سندھ کی سیاست میں حصہ لینے واپس آیا ہوں۔ لاہور پریس کلب میں میٹ دی پریس پروگرام کے دوران انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی نے الیکشن جیتنے کے بعد ان پر عرصہ حیات تنگ کردیا تھا جس پر انہیں پاکستان چھوڑنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت بنتے ہی ملک میں معیشت اور امن و امان کی صورتحال مخدوش ہوگئی ، لوگوں کا جینا دوبھر ہو گیا۔ ایک سوال کے جواب میں ارباب غلام رحیم کاکہنا تھا کہ صدر زرداری کو جیل بھجوانے اور سزا دلانے میں ان کا ہاتھ نہیں تھا۔

مزید : لاہور