پاک افریقہ ون ڈے سریز :تیسرے میچ میں پاکستان کو 34رنز سے شکست

پاک افریقہ ون ڈے سریز :تیسرے میچ میں پاکستان کو 34رنز سے شکست
 پاک افریقہ ون ڈے سریز :تیسرے میچ میں پاکستان کو 34رنز سے شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی افریقہ اور پاکستان کے مابین کھیلی جانے والی ون ڈے سریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 34رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سریز میں 2-1 کی بر تر ی حاصل کر لی ہے۔مصباح الحق نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس کا پروٹیز نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ پاکستان کے طویل القامت فاسٹ بولر محمد عرفان نے پاکستان کو بریک تھرو دیا اورگرام سمیتھ کو تین جبکہ انگرام کو 17رنز پر آﺅٹ کیا لیکن ہاشم آملہ اور اے بی ڈولیئیرزکی دلکش بیٹنگ نے ابتدائی دو وکٹوں کی کمی محسوس ہی نہ ہونے دی۔ دونوں بیٹسمینوں نے تیسری وکٹ کے لئے دو سو اڑتیس رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی۔ہا شم آملہ ایک سو بائیس رنز بناکر وہاب ریاض کا شکار بنے۔ ڈی ویلئیرز نے ایک سو اٹھائیس رنز کرکے سعید اجمل کی گیند پر شعیب ملک کو کیچ پکڑایا ۔ فاف ڈوپلسی نے انیس گیندوں پر پینتالیس کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں پرتین سو تینتالیس رنز بنائے۔پاکستان کے وہاب ریاض ،سعید اجمل اور محمد جنید کو دس ،دس اوورز میں بالترتیب93،62اور42سکور پڑا۔محمد عرفان اور شاہد آفریدی کو سات ،سات اوورز میں بالترتیب 34اور55سکور پڑا۔جواب میں پاکستانی ٹیم 48.1اوورز میں309رنز بنا کرآ ل آﺅٹ ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے ناصر جمشید نے 10،محمد حفیظ نے 57،کامران اکمل نے 30،یونس خان نے 19،شعیب ملک نے 4،مصبا ح الحق نے 28،شاہد آفریدی نے 88،وہاب ریاض نے 45،سعید اجمل نے 8،جنید خان نے 9اور محمد عرفان نے کوئی رن نہیں بنایا ۔جنوبی افریقہ کے تسو ٹسوبے اور میک لارن نے تین ،تین وکٹیںلیں،سٹائن اور کلین ولتھ نے ایک ،ایک اورپیٹر سن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید :

کھیل -