نگران وزیر اعظم کے لیے شاکراللہ جان کا نام واپس نہیں لیں گے:چوہدری نثار

نگران وزیر اعظم کے لیے شاکراللہ جان کا نام واپس نہیں لیں گے:چوہدری نثار
نگران وزیر اعظم کے لیے شاکراللہ جان کا نام واپس نہیں لیں گے:چوہدری نثار

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم کے لیے جسٹس ر یٹائرڈ شاکر اللہ جان کا نام واپس شامل کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور اپوزیشن کی مشاورت سے دیئے گئے ناصر اسلم زاہد اور رسول بخش پلیجو کے ناموں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہے نگران وزیر اعظم انتہائی اہم قومی معاملہ ہے اور وہ اس پر سودے بازی کو گنا ہ عظیم سمجھتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعظم کا معاملہ قوم کے سامنے شفاف طریقے سے طے پائے گا ع،اس معاملے پر حکومت کے سامنے کسی قسم کے خفیہ مذاکرات نہیں ہو نگے۔ 

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں