صدر ایک ہی روز انتخابات کرانے کیلئے 60 دن سے زیادہ وقت لے سکتے ہیں:کنور دلشاد

صدر ایک ہی روز انتخابات کرانے کیلئے 60 دن سے زیادہ وقت لے سکتے ہیں:کنور دلشاد
صدر ایک ہی روز انتخابات کرانے کیلئے 60 دن سے زیادہ وقت لے سکتے ہیں:کنور دلشاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی روز کرانے کیلئے 60 دن سے زیادہ ہوجائیں تو یہ آئین کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔ جیو نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان چاروں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد ہی متوقع ہے، انتخابات ایک ہی روز کرانے کیلئے 60 دن سے زیادہ ہوجائیں تو یہ خلاف آئین نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئین صدر کو اجازت دیتا ہے کہ صدر ایک ہی روز انتخابات کرانے کیلئے 60 دن سے زیادہ وقت لیں۔ کنور دلشاد کا کہنا تھا کہ فروری 2008 ءکے انتخابات بھی اسمبلی تحلیل کے 60 روز سے زیادہ وقت میں ہوئے تھے۔

مزید :

قومی -