شاہ زیب قتل کیس:نئے پبلک پراسیکیوٹر کا تعلق شارخ جتوئی کے گاﺅں سے ہے،والدہ شاز یب

شاہ زیب قتل کیس:نئے پبلک پراسیکیوٹر کا تعلق شارخ جتوئی کے گاﺅں سے ہے،والدہ ...
شاہ زیب قتل کیس:نئے پبلک پراسیکیوٹر کا تعلق شارخ جتوئی کے گاﺅں سے ہے،والدہ شاز یب

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)مقتول شاہ زیب کی والدہ عمبرین اورنگزیب نے کہا ہے کہ شاہ زیب قتل کیس میں مسلسل رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں اور اب پبلک پراسیکیوٹر کو تبدیل کر کے کیس کے مرکزی ملزم شارخ جتوئی کے آبائی گاﺅں سے تعلق رکھنے والے مظفر سولنگی کو پبلک پراسیکیوٹر بنا دیاگیا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب پراسیکیوٹر کو تبدیل کیا گیا تو جج تو لاعلم تھے ہی لیکن تبدیل ہونے والے پراسیکیوٹر کو بھی معلوم نہیں تھا کہ اسے تبدیل کردیا گیا ہے۔مقتول شا ہ زیب کی والدہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈی آئی جی سے بھی اس کی شکایت کی ہے اور سندھ ہائی کورٹ میں اس کے خلاف اپیل بھی کریں گی۔ان کا کہنا تھاکہ کیس کے گواہوں پر مختلف طریقوں سے دباﺅڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مقدمے پر نظر رکھیں اور اس سے متعلق ہدایت جاری کریں۔

مزید : کراچی