ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شروع ہوتے ہی بکئی بھی حرکت میں آگئے
ڈھاکہ (اے این این) بنگلہ دیش میں کھیلے جانیوالے ٹوئنٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ شروع ہوتے ہی بکیز بھی ایکشن میں آگئے ٗ ورلڈ کپ کے لئے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو فیورٹ قراردے دیا ۔ ذرائع کے مطابق اس ورلڈ کپ میں جوا کھیلنے کے لئے بکیز بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں اور انہوں نے ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز اپنے اپنے کمرے بک کرالئے ہیں ۔ ان میں زیادہ تر بکیز کا تعلق بھارت سے ہیں اور بیشتر چہرے ایسے ہیں جن کاسابقہ کوئی ریکاڈ نہیں اور اسی وجہ سے ورلڈ کپ کے دوران ان کو پکڑنا بنگلہ دیش کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے انتہائی مشکل ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق اس ورلڈ کپ کے لئے آسٹریلوی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا گیا ہے اور اس وقت آسٹریلیا کا کم ازکم ریٹ 5 روپے لگایا گیا ہے جس کے مطابق اگر آسٹریلوی ٹیم پر کوئی شخص 100 روپے کا جواء کھیلتا ہے تو اسے 105 روپے ملیں گے ۔ دوسرے نمبر پر فیورٹ ٹیم سری لنکا ہے اور اس کا کم از کم 6 روپے رکھا گیاہے۔ بھارتی ٹیم تیسرے نمبر پر فیورٹ ہے اور اس کا کم از کم ریٹ 7 روپے رکھا گیا ہے ۔
