مسلمانوں کو قرآن کی تعلیمات سے اپنا تعلق مضبوط کرنا چاہئے : عبد القیوم ظہیر
لاہور(پ ر) بحیثیت مسلمان ہمیں تو حید جیسی عظیم نعمت سے اپنا رشتہ مضبوط کرنا چاہئے تو حید بڑی نعمت ہے خالی تو حید کا اقرار زبان سے کر لینا ہی کافی نہیں بلکہ سچا مسلمان وہ ہے جو تو حید و سنت کو اپنی زندگیوں میں لاگو کرکے اللہ اور اُس کے رسول اللہ ﷺ کے مکمل فرمانبردار بندہ بن جائے ان خیالات کا اظہار اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے ناظم تبلیغ مولانا قا ری عبدالقیوم ظہیر نے جامع مسجد ریحان اہلحدیث گرین ٹاؤن اور جامع مسجد ابراہیم اہلحدیث ٹو سی ون ٹاؤن شپ میں درس قرآن و حدیث سے خطاب کرتے ہوئے کیا عبد القیوم ظہیر نے کہا مسلمانوں کو قرآن کی تعلیمات سے اپنا تعلق مضبوط کرنا چاہئے ہمیں منا فق، سود خور، زانی، گناہوں کی دلدل میں لپٹے ہوئے دوستوں سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے نیک دیندار ایمان کامل رکھنے والے دوست بنانے چاہئیں جو کہ آخر ت کیلئے بھی ہما رے لئے باعث رحمت بن جائیں اُنہوں نے کہا ہمیں چاہئے ہم قرآن کریم کی تلاوت سے اپنے دلوں کو منور کرتے ہوئے اس سے سکون حاصل کریں کیونکہ مومن وہ ہو تا ہے جس کا دل قرآن کی محبت سے ہمکنار اور زنا، جھوٹ، غیبت ، چغلی جیسے دیگر جہنم میں لیجانے والے گناہوں کی آلودگی سے پاک ہواور ان کے دلوں میں تقوی، اخلاص، اللہ تبارک وتعالیٰ کا ڈر اور خوف موجود رہتا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا مسلمان کو چاہئے کہ وہ اپنے شب و روز میں پانچ وقت نماز کی با قاعدہ پابندی اور قرآن کی تلا وت کو اپنا محور بنا لے انشاء اللہ ، اللہ کے فضل وکرم سے ہما رے معاملات درست ہونا شروع ہو جائیں گے اور ہما رے رزق میں بھی خیر و بر کت کا نزول ہو گا۔
