دہشت گردی میں کئی مقامی اور عالمی قوتیں ملوث ہیں‘ حامد رضا

دہشت گردی میں کئی مقامی اور عالمی قوتیں ملوث ہیں‘ حامد رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سٹاف رپورٹر) سُنّی اتحاد کونسل پاکستان کے چےئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ہمارا خط ٹریڈ روٹ پر اجارہ داری کی جنگ سے دو چار ہے حکومت دہشت گردوں کے حامیوں کی پذیرائی اور مخالفین کی ٹھکائی کررہی ہے سعودی عرب سے ڈالر لے کر شام میں کرائے کے قاتل کا کردار ادا کرنا المیہ ہوگا پاک ایران گیس منصوبے کو پس پشت ڈالنا ملکی مفاد میں نہیں پاکستان دشمن طاقتیں طالبان کے ذریعے پاک فوج کی کمر توڑنا چاہتی ہیں دہشت گردی میں کئی مقامی اور عالمی قوتیں ملوث ہیں حکومت قوم کو سعودی عرب سے ڈیڑھ ارب ڈالر لینے پر اعتماد میں لے شامیوں کے خون سے ہاتھ رنگنے کے عوض ملنے والے ڈالر قوم قبول نہیں کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سُنّی اتحاد کونسل کی پالیسی ساز کمیٹی کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا
۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہاکہ امریکہ بظاہر طالبان کا مخالف اور دراصل طالبان کا پشت پناہ ہے توہین رسالت ایکٹ سے متعلق امریکی رپورٹ بے بنیاد ہے۔ امریکہ ہمارے مذہبی معاملات میں مداخلت سے باز رہے۔پنجاب حکومت ہر مسئلہ ڈنڈے کے زور سے حل کرنا چاہتی ہے۔ تخت لاہور کے شہزادوں نے پنجاب کوپولیس سٹیٹ بنادیا ہے۔ سعودی عرب سے ڈالر لینے کا معاملہ مشکوک اور پراسرار ہے۔ حکمران ڈالر لے کر شام میں کرائے کے قاتل بننے جارہے ہیں۔ نرسوں کے ساتھ پنجاب حکومت کا ناروا سلوک افسوسناک ہے۔ دہشت گردوں سے مزاکرات کرکے باغیوں کو ہیروبنایاجارہا ہے۔ جنگ بندی دراصل طالبان کی بے بسی اور حکمت عملی ہے ۔ حکومت نے تھر میں قحط سے بچنے کے لیے پیشگی انتظامات نہ کرکے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا۔ تھرقومی سلامتی کے حوالے سے اہم خطہ ہے اس لیے تھرکو نظرانداز کرنے کے نتائج تباہ کن ہوں گے۔ تھر کی تعمیرو ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ سانحہ مظفر گڑھ پنجاب کے نا اہل حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ ڈالر کی قدر میں کمی عوام کے لیے تب سود مند ثابت ہوگی جب اُس کی وجہ سے مہنگائی میں کمی آئے۔ ڈالر نیچے اور بجلی اوپر چلی گئی ہے۔