حکومت طالبان مذاکرات اسلام آباد میں ہونے چاہئیں،عوام
لاہور(انوسٹی گیشن سیل)طالبان پاکستانیت کا ثبوت دیں۔بات چیت کےلئے مخصوص مقام کی بات کرنے سے شبہ پیدا ہوتا ہے کہ مذاکرات سنجیدگی سے نہیں ہو رہے۔روز نامہ پاکستان کی طرف سے کئے گئے سروے میں شہروز اورمحمد جمیل نے کہاکہ لگتا ہے مذاکرات درست سمت نہیں جا رہے۔اگر دونوں فریقین نیک نیتی سے چل رہے ہیں تو بد اعتمادی بلا جواز ہے۔حکومت طالبان مذاکرات اسلام آباد میں ہونے چاہیں اور طالبان کی بجائے سب کو پاکستانی ہونے کا ثبوت دینا چاہیے۔رفیق احمد اور مبشر حسین نے کہاکہ دونوں فریقین کسی بھی جگہ پر مل بیٹھنے میں قباحت نہیں ہونی چاہیے ۔اختلافات بھلا کر ملک میں قیام امن کو موقع دینا چاہیے۔حکومت کو پاکستان میں کسی بھی جگہ بیٹھ کر بات کرنے میں دشواری نہیں ہونی چاہیے۔فیض احمد اور محمد شفیع نے کہاکہ طالبان یقینا کسی مخصوص مقام پر بات کرنا پسند کریں گے کیونکہ مجرم ہمیشہ اپنا دفاع ضرور کرتا ہے۔
