نرسوں پر لاٹھی چارج اور ان کا مسلسل سڑکوں پر بیٹھے رہنا اذیت ناک ہے،لیاقت بلوچ

نرسوں پر لاٹھی چارج اور ان کا مسلسل سڑکوں پر بیٹھے رہنا اذیت ناک ہے،لیاقت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹاف رپورٹر)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ پنجاب میں خواتین اور معصوم بچیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے مجرمانہ حملوں کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات کرے ۔ حکومت کو نمائشی، سطحی اور میڈیا میں موجود رہنے کے لیے غیر سنجیدہ اقدامات کا سہارا نہیں لینا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز ، اساتذہ ، کلرک اور لیڈی ہیلتھ ورکرز سراپا احتجاج رہے لیکن حکومت نے مسائل حل کرنے میں لیت و لعل کی، اب نرسوں پر لاٹھی چارج اور قوم کی بیٹیوں کا مسلسل سڑکوں پر بیٹھے رہنا اذیت ناک ہے ۔ مظفر گڑھ میں طالبہ کے ساتھ زیادتی کی گئی لیکن انصاف نہ ملنے اور مجرموں کی سرپرستی نے مظلوم کو خود سوزی کرنے پر مجبور کر دیا ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو خواب غفلت سے بیدار ہوناچاہیے ۔ پوری دنیا میں ملک کی بدنامی ہورہی ہے لیکن حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ چوری، ڈکیتی، قتل اور اغوا برائے تاوان کی وارداتیں اور سٹریٹ کرائم مسلسل بڑھتا جارہاہے ۔ پولیس کی سرپرستی میں کوٹھیاں” کوٹھے “بنائے جارہے ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -