شجاعت حسین اور پرویز الٰہی محبت ایکسپورٹ کر رہے ہیں ،اوم پوری

شجاعت حسین اور پرویز الٰہی محبت ایکسپورٹ کر رہے ہیں ،اوم پوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) ممتاز بھارتی اداکار اوم پوری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی محبت ایکسپورٹ کر رہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے عوام کو قریب آنے کے مواقع ملنے چاہئیں۔ وہ یہاں دونوں رہنماﺅں کی جانب سے اپنی رہائش گاہ پر دیئے گئے ظہرانہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ معروف دانشور مواحد حسین سید نے کہاکہ چودھری شجاعت حسین کی جانب سے کٹاس راج مندر کی تعمیر نو پر بابری مسجد گرانے والے ایل کے ایڈوانی نے اپنی کتاب میں لکھا کہ چودھری شجاعت حسین کا اُن پر یہ ایسا قرض ہے جو وہ کبھی نہیں اتار سکتے جبکہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ باہمی اختلافات پرامن طورپر ختم ہونے چاہئیں اور دونوں ملکوں کے عوام کو قریب کرنا چاہئے ۔ انہو ں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے عوام کو قریب لانے کے لئے جو کام اوم پوری کر رہے ہیںیہ کام دونوں ملکوں کے سفارت خانوں کو کرنا چاہئے۔ اوم پوری عوام کے دل کی آواز بول رہے ہیں۔ بھارت سے آرٹسٹ یہاں آنے سے دونوں ملکوں کے عوام کو قریب آنے کا موقع ملتا ہے۔ اوم پوری نے مزید کہاکہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے ملنے والی محبت کو بھارت میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ بڑے لوگوں میں بھی بانٹوں گا ۔دونوں ملکوں میں کھڑکیاں تو کھل چکی ہیں اب دروازے بھی کھل جانے چاہئیں۔ دونوں ملکوں میں آباد رشتہ داروں کو ایک دوسرے سے ملنے میں تکلیف نہیں ہونی چاہئے۔ حکمران اپنے دل بڑے کریں۔ اخباروں میں جو نفرت نظر آتی ہے وہ مجھے یہاں عوام میں نظر نہیں آتی ۔ ”جیو اور جینے دو“ کے فارمولے پر عمل کیا جانا چاہئے۔ انہوںنے شاندارمہمان نوازی پر مسلم لیگی رہنماﺅں کا دل کی گہرائیو ں سے شکریہ بھی ادا کیا ۔ مواحد حسین سید نے کہاکہ ایل کے ایڈوانی نے بابری مسجد گرانے میں اہم رول ادا کیا تھا ۔ چودھری شجاعت حسین نے اس زیادتی کا جواب دینے کے لئے ایل کے ایڈوانی سے کٹاس راج مندر کی از سر نو تعمیر کا افتتاح کرایا جبکہ چودھری پرویز الٰہی نے بطور وزیراعلیٰ اس کام کے لئے کثیر رقم فراہم کی ۔ ایل کے ایڈوانی اس بڑے پن سے اتنے متاثر ہوئے کہ انہوںنے اپنی کتاب ”مائی کنٹری مائی لائف“ میں یہاں تک لکھ دیا کہ کٹاس راس ٹیمپل ہندوﺅں کے لئے دوسرا بڑا مذہبی مقام ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے اس طرح مجھ پر اتنا بڑا قرض ڈال دیا ہے جو میں کبھی بھی ادا نہیں کر سکوں گا ۔

مزید :

صفحہ آخر -